ٹی وی پر نیا شو ہاؤس آف بھائی جان لا رہے ہیں سلمان خان

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra) on 30-May-2020

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ٹی وی پر نیا شو ‘ہاؤس آف بھائی جان لا رہے ہیں.لاک ڈاؤن کے چلتے سلمان خان پنویل واقع اپنے فارم ہاؤس پر وقت گذار رہے ہیں ۔ سلمان خان جلد ہی ایک شو بھی شروع کرنے والے ہیں.اس شو میں كوارٹين میں رہتے ہوئے سلمان خان کی زندگی سے فینس کو واقف کرایا جائے گا. اس شو کا نام ‘ہاؤس آف بھائی جان ہوگا. یہ شو کلر چینل پر نشر کیا جائے گا۔کہا جا رہا ہے کہ شو کے ذریعے سلمان خان کے فینس فارم ہاؤس پر ان کی زندگی سے واقف ہو سکیں گے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ فارم ہاؤس پر موجود عملہ بھی سلمان خان کے اس شو کا حصہ رہیں گے.غور طلب ہے کہ فارم ہاؤس میں رہتے ہوئے ہی سلمان نے اپنے تین گانے کرونا محبت، ‘تیرے بغیر اور ‘بھائی بھائی بنا کر ریلیز کئے ہیں. فارم ہاؤس پر سلمان کے ساتھ ان کی بہن ارپتا خان شرما، جیکولین فرنانڈیز، ولوشا ڈسوزا اور خاص دوست یولیا وتور سمیت بہت سے لوگ ہیں۔