پاکستان ائیرلائنس کا طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر حادثہ زدہ، 100 ہلاکتوں کا اندیشہ

Taasir Urdu News Network | International Desk | May 22, 2020

اسلام آباد 22 مئی ( یو این آئی)اے-320 طیارہ میں 107 لوگ سوار تھے جن میں 99 مسافر اور 8 کرو ممبر تھے۔ طیارہ نے دوپہر ڈیڑھ بجے لاہور سے کراچی کے لیے پرواز بھری تھی اور کراچی ائیر پورٹ کے پاس رہائشی علاقے میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔پاکستان سے ایک اندوہناک حادثہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنس (پی آئی اے) کا طیارہ کراچی ائیر پورٹ کے پاس لینڈنگ سے قبل حادثہ کا شکار ہو گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان عبدالستار نے طیارہ حادثہ کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اے-320 طیارہ میں کل 107 لوگ سوار تھے جن میں 99 مسافر اور 8 کرو ممبر شامل تھے۔پاکستان سے آ رہی کچھ غیر مصدقہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ کم از کم 100 افراد اس طیارہ حادثہ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارہ نے دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے لاہور سے کراچی کے لیے پرواز بھری تھی اور کراچی ائیر پورٹ کے پاس رہائشی علاقے میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے ہر جانب افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر آ رہی خبروں کے مطابق طیارہ حادثہ کے بعد چار سے پانچ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پاکستان سے آ رہی کچھ غیر مصدقہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ کم از کم 100 افراد اس طیارہ حادثہ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارہ نے دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے لاہور سے کراچی کے لیے پرواز بھری تھی اور کراچی ائیر پورٹ کے پاس رہائشی علاقے میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے ہر جانب افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر آ رہی خبروں کے مطابق طیارہ حادثہ کے بعد چار سے پانچ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Fire brigade staff try to put out fire caused by plane crash in Karachi, Pakistan, Friday, May 22, 2020. An aviation official says a passenger plane belonging to state-run Pakistan International Airlines carrying more than 100 passengers and crew has crashed near the southern port city of Karachi.