چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ اجیت جوگی کا انتقال

تاثیر ارو نیوز نیٹ ورک، 29؍مئی، 2020

رائے پور،چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ وجنتاکانگریس کے سربراہ اجیت جوگی کا آج یہاں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔وہ 74 سال کے تھے۔مسٹر جوگی کو گذشتہ 9مئی کو املی کھاتے وقت سانس کی نلی میں بیج پھنس جانے کے باعث دل کا دورہ پڑنے کے بعد دارالحکومت کے نارائن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اسی وقت سے وہ کوما میں تھے۔ان کے غیرفعال دماغ کو سرگرم کرنے کے لئے داکٹر مسلسل کوشش کررہے تھے،لیکن 27مئی کی شب میں انہیں دوبارہ دل کا دورہ پڑا۔ڈاکٹروں نے ان تھک کوشش کی اور انہیں کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آئی) دیا جس سے ان کے دل کی دھڑکن واپس آگئی ۔لیکن اس کے بعد ان کی حالت بہت نازک ہوگئی۔تقریباً 48 گھنٹے کے اندر مسٹر جوگی کو آج تیسرا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے اور ان کا انتقال ہوگیا۔مسٹر جوگی مرواہی سیٹ سے چھتیس گڑھ اسمبلی کے ممبر تھے۔پسماندگان میں ان کی اہلیہ ڈاکٹر رینو،بیٹا امت جوگی اوربہو ودھو ایشوریا جوگی ہیں۔ان کی اہلیہ ڈاکٹر جوگی بھی کوٹہ سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔مسٹر جوگی کے بیٹے امت جوگی نے ٹویٹ کر کے ان کے انتقال کی اطلاع دی اور بتایا کہ ان کی آخری رسومات ان کی آبائی سرزمین گوریلا میں کل ہوگی۔