کمبلے اور لکشمن کو اس سال آئی پی ایل کی امید

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 29-May-2020

نئی دہلی: سابق ہندوستانی کپتان انل کمبلے اور سابق ہندوستانی بلے باز وی وی ایس لکشمن کو امید ہے کہ اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔آئی پی ایل کو گزشتہ 29 مارچ سے شروع ہونا تھا۔کمبلے نے اسٹار اسپورٹس کے شو ‘کرکٹ کنکٹڈ ‘ میں کہا کہ ہمیں اس سال آئی پی ایل کھیلے جانے کی امید ہے اور اس کے لئے ہمیں مصروف شیڈول میں جگہ نکالنی ہوگی۔اگر ہم ناظرین کے بغیر میچوں کا انعقاد کرتے ہیں تو پھر انہیں تین یا چار میدانوں پر منعقد کیا جا سکتا ہے۔اس ایونٹ کا اب بھی امکان ہے اور ہم سب پرامید ہیں۔ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور کنگز الیون پنجاب کے چیف کوچ انل کمبلے نے آئی پی ایل کو خالی اسٹیڈیم میں کرانے کی بھی حمایت کی ہے۔یہ ابھی باضابطہ نہیں ہے لیکن ہندستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اس ٹورنامنٹ کا انعقاد اکتوبر میں کرنا چاہتا ہے۔کمبلے نےکہا کہ اس کے انعقاد کے لئے ہمیں شیڈول بہت مصروف رکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم ناظرین کے بغیر میچوں کا انعقاد کرتے ہیں تو پھر انہیں تین یا چار وینيو پر منعقد کیا جا سکتا ہے۔اس ایونٹ کا اب بھی امکان ہے۔ہم سب پر امید ہیں۔سابق ہندستانی کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے بھی اس سال آئی پی ایل کے انعقاد کا امکان ظاہر کیا ہے۔لکشمن نے کہا کہ بلاشبہ، اور یہ بھی یقینی کیا جائے کہ تمام متعلقین کی بات رکھی جائے۔انل کمبلے نے ذکر کیا کہ دو یا چار مقامات ہو سکتے ہیں۔آپ کو ایسے ایک گراؤنڈ کی شناخت کرنی ہوگی جہاں تین یا چار میدان ہوں کیونکہ سفر کرنا بھی کافی مشکل ہو جائے گا۔سابق ہندوستانی بلے باز وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ آئی پی ایل سے جڑے متعلقہ افراد میچوں کا انعقاد ان شہروں میں کر سکتے ہیں، جہاں کئی اسٹیڈیم ہیں۔اس سے کھلاڑیوں کو کم سفر کرنا پڑے گا۔لکشمن نے کہا، ‘یقینی طور پر اس سال آئی پی ایل انعقاد کا امکان ہے۔آپ کو ایسے ایک وینيو کی شناخت کرنی ہوگی جہاں تین یا چار میدان ہوں کیونکہ سفر کرنا بھی بہت مشکل ہوگا۔آپ کو پتہ نہیں کہ ہوائی اڈوں پر کون کہاں جا رہا ہے، تو مجھے یقین ہے کہ فرنچائزز اور بی سی سی آئی اس پر غور کریں گے۔