کورونا سے پہلی کی تصدیق ہوتے ہی صحت محکمہ میں کھلبلی مچ گئی

Taasir Urdu News Network | Samastipur (Bihar) on 31-May-2020

سمستی پور : سمستی پور ضلع میں کورونا سے پہلی کی تصدیق ہوتے ہی صحت محکمہ میں کھلبلی مچ گئی،موت کے بعد نوجوان کی رپورٹ کورونا مثبت پایا گیا،وہیں ضلع میں کوویڈ 19 سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 66 ہوگئی ہے،اسی درمیان راحت بخش بھی خبر آئی ہے کہ 41 مریض اب تک صحت یابی پاکر اپنے اپنے گھر بھی جا چکے ہیں،اور سمستی پور میں اول کورونا سے متاثر 35 سالہ نوجوان کی جو موت ہوئی ہے مہلوک ممبئی سے اسپیشل ٹرین کے ذریعہ دو روز قبل مغربی بنگال کے مالدہ جا رہا تھا اسی درمیان اسکی طبیعت بہت زیادہ ٹرین میں بگڑ گئی اسکے بعد اسکے دیگر ساتھیوں نے اسکی اطلاع سمستی پور اسٹیشن پر دی،جسکے بعد مہلوک کو نوجوان کو علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایا جہاں پہنچتے ہی اسکی طبیعت نازک اور بن گئی،ڈاکٹروں نے پھر بھی آناً فاناً میں علاج شروع کیا لیکن علاج کے دوران ہی مذکورہ نوجوان کی موت واقع ہو گئی،اسکے بعد مذکورہ نوجوان کا سیمپل کورونا جانچ کے لئے لیا گیا جسکی روپورٹ مثبت پایا گیا،اس ضمن میں سول سرجن ڈاکٹر آر آر جھا نے بتایا کہ دو روز قبل35 سالہ مہلوک ممبئی سے اسپیشل ٹرین کے ذریعہ مغربی بنگال کے مالدہ جا رہا تھا اسی درمیان اسکی طبیعت بہت زیادہ ٹرین میں بگڑ گئی اسکے دیگر ساتھیوں نے اسکی اطلاع سمستی پور اسٹیشن پر دی،جسکے بعد مہلوک کو نوجوان کو علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایا جہاں پہنچتے ہی اسکی طبیعت نازک اور بن گئی،ڈاکٹروں نے پھر بھی آناً فاناً میں علاج شروع کیا لیکن علاج کے دوران ہی مذکورہ نوجوان کی موت واقع ہو گئی،سیمپل ٹیسٹنگ میں بھیجا گیا تھا روپورٹ مثبت پایا گیا مہلوک سے رابطے میں آئے دیگر لوگوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی جا رہی ہے،اور مہلوک سے رابطے میں آئے ڈاکٹر صحت اہلکار کورنٹاین کرنے اور انکے سیمپل لینے کی تیاری کی جا رہی ہے،مہلوک کی آخری رسومات کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہے،ضلع انتظامیہ نے پوری جانکاری طلب کیا ہے،صدر اسپتال اور انتظامیہ ملکر مہلوک کے بارے میں پوری جانکاری حاصل کرنے میں مصروف ہے