تاثیر ارو نیوز نیٹ ورک، 29؍مئی، 2020
نئی دہلی، دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کورونا وائرس ’ووڈ -19‘ سے خوف زدہ ہونے کے بجائے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں 80 سے 90 فیصد مریض ہوم كوارنٹین کے دوران ہی صحت مند ہو رہے ہیں، لہذا ہر مریض کا اسپتال میں داخل ہونا ضروری نہیں ہے۔مسٹر سسودیا نے جمعہ کو آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک اور دہلی میں بھی کورونا وائرس انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں خود کو بچانا ضروری ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس انفیکشن سے کل 13 موت ہوئی ہیں۔ اس میں 69 پرانے کیس بھی شامل ہوگئے ہیں۔ اس کی وجہ سے کل کی تاریخ میں 82 اموات کی اطلاع تھی۔ لیکن اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کل ہوئی 13 افراد اموات کے علاوہ باقی 69 کیس گزشتہ 34 دنوں کے ہیں۔ یہ مختلف دنوں میں ہوئی اموات کی تاخیر سے دی گئی رپورٹ ہے۔ ان میں 52 کیس صفدرجنگ اسپتال کے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہوم كوارنٹین کے دوران گھر میں کسی الگ کمرے کا بندوبست کرنا بہتر ہے۔ اگر الگ کمرے کا بندوبست نہ ہو، تو الگ بستر کا بندوبست کر سکتے ہیں۔ کورونا وائرس انفیکشن سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کسی چیز کو چھو لینے سے انفیکشن نہیں ہو گا۔ کورونا متاثرہ شخص کے ڈروپلیٹس کا منہ، ناک یا آنکھ کے ذریعے جسم میں جانے سے انفیکشن ہوگا۔ لہذا کسی بھی چیز کو چھونے کے فوراً بعد صابن سے اچھی طرح سے ہاتھ دھو لینے سے انفیکشن نہیں ہو گا۔
مسٹر سسودیا نے کہا کہ دہلی میں متاثرہ مریضوں کے ٹھیک ہونے کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ سبھی لوگ مل کر کوشش کریں اور احتیاط برتیں تو کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔اس دوران وزیر صحت ستیندر جین نے بتایا کہ دہلی میں کورونا انفیکشن کے 17386 معاملے آچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1106 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اب تک 7846 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ان میں 351 لوگ کل صحت مند ہوئے۔ اب تک دہلی میں 398 اموات ہوئی ہیں۔مسٹر جین کے مطابق صفدر جنگ اور دیگر اسپتالوں کی پرانی رپورٹ آنے کے بعد یہ تازہ اعداد و شمار ہے۔ مسٹر جین نے بتایا کہ ابھی دہلی میں کل 2100 مریض داخل ہیں۔ فی الحال 5000 سے زیادہ اضافی بیڈز موجود ہیں۔ اس میں پرائیویٹ اسپتالوں کے 1400 اور سرکاری اسپتالوں کے 3700 بستر شامل ہیں۔ ہم اس تعداد میں اضافہ کررہے ہیں۔ مریضوں کی تعداد سے دوگنا سے زیادہ بستر تیار رکھنے کا منصوبہ ہے۔ اب 28 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جبکہ 300 خالی وینٹیلیٹر دستیاب ہیں۔مسٹر جین نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے سوشل ڈسٹنسنگ، ماسک لگانے اور ہنڈ واش کی پریکٹس پر زور دیا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے مریض گھر پر مختلف کمروں میں احتیاط کے ساتھ رہ کر دو ہفتوں میں ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ گھر پر ہی ٹھیک ہو رہے ہیں۔