کورونا وائرس : ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ 8380 مریض

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 31-May-2020

نئی دہلی : ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 8380 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 182143 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوںکی تعداد بڑھ کر 5164 ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں 89995 لوگ اب بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ 86983 لوگ صحت مند ہوئے ہیں اور ایک مریض بیرون ملک چلا گیا ہے۔وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ اب تک تقریباً47.75 فیصد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کل معاملات میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ہفتے کی صبح سے اب تک 193 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 99 مہاراشٹر میں، 27 گجرات میں، 18 دہلی میں، 9-9مدھیہ پردیش اور راجستھان میں، سات مغربی بنگال میں، تمل ناڈو اور تلنگانہ میں چھ چھ، بہار میں پانچ، اتر پردیش میں تین، پنجاب میں دو اور ہریانہ اور کیرل میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔