کورونا وائرس پر کمیشن بنایا جائے، سویڈِش اپوزیشن

Taasir Urdu News Network | London (England) on 30-May-2020

لندن،: سویڈن کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک آزاد کمیشن قائم کیا جائے۔ سویڈن کی قدامت پسند ماڈریٹ پارٹی اور عوامیت پسند سویڈن ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ یہ جلد از جلد قائم ہونا چاہیے۔ یہ بات اہم ہے کہ سویڈن میں جمعہ کے روز تک کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مجموعی ہلاکتیں چار ہزار پچاس ہو چکی ہیں۔ ہلاکتوں کی یہ شرح اس کے ہم سایہ ممالک کے اعتبار سے بہت زیادہ ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ سویڈن نے کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاؤن نہیں کیا تھا۔