یکم جون سے کھلیں گےمندر ، دیگر عبادت گاہو ں کیلئے مرکز سے اجازت طلب: یدیو رپا

تاثیر ارو نیوز نیٹ ورک، 29؍مئی، 2020

بنگلور ،کر ناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یو رپا نے کہاکہ 1 جو ن سے ریاست کے تمام مساجد ، منادر ، چرج ودیگر مذہبی عمارتیں کھل جائیں گی ۔اور میری حکو مت اس سلسلے میں مرکز کی اجازت کی منتظر ہے ۔انہو ں نے کہاکہ ہو ٹلو ں کو دو بارہ کھولنے کے سلسلے میں وزیر اعظیم کو مکتوب لکھاہے ۔ 1 جو ن سے کھل جائیں گی۔اور ہوٹلوو دیگر ادا رو ں کیلئے نئی دہلی سے اجازت طلب کی گئی ہے ۔ہم نے اس سلسلے میں اعظیم کو مکتوب روانہ کیاہے اور مجھے یقین ہے کہ مرکزی سے اجازت مل جائے گی ۔نامہ نگارو ں سے بات کر تے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ایک بار جب مندر کھل جائے تو مساجد اور چرج بھی کھل جائیں گے۔ان پر کوئی بندشن نہیں ہوگی ۔ہمارے ملک میں ہر کسی کیلئے یکسا ں قانون ہیں ۔لیکن سبھی عبادت گاہو ں کو کھولنے کیلئے مرکزی حکومت کی در کار ہے ۔اور ہم اس کا انتظار کر رہے ہیں اس سلسلے میں ہماری کوششیں جاری ہیں ۔