494 گھریلوطیاروں میں 38078 افراد نے سفر کیا:ہردیپ سنگھ پوری

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 30-May-2020

نئی دہل: شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعہ کے روزکہاہے کہ جمعرات تک ملک میں کل 494 گھریلوطیاروں سے38078افرادنے سفرکیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں تمام مسافر پروازوں کو 25 مارچ سے24 مئی تک معطل کردیا گیا تھا۔ گھریلو مسافروں کی پرواز کی سروس گذشتہ پیر سے بحال کردی گئی ہے۔ بین الاقوامی مسافر پروازیں اب بھی معطل ہیں۔ہردیپ سنگھ پوری نے ٹویٹرپریہ معلومات دی ہیں۔اس سے پہلے خودمرکزی حکومت کی گائیڈلائن میں طیاروں کی خدمات پرپابندی کی بات تھی۔لیکن اچانک اسے کھول دیاگیاجس کی کئی ریاستوں نے سخت مخالفت کی ہے۔