تجارت

Jio میں دو ہفتوں میں دو بڑی سرمایہ کاری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi | May 04, 2020

فیس بُک کے بعد ’’ سلور لیک‘‘ نے بھی کی 5655کروڑ کی سرمایہ کاری

نئی دلی۔ 4مئی۔ جیو پلیٹ فارمز میں سلور لیک کمپنی 5655.75 کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ کرے گی۔ سلو ر لیک کو اس انویسٹمنٹ کے بدلے تقریباً 1.15% اکویٹی حاصل ہوگی۔ اس سے پہلے 22 اپریل کو فیس بُک نے جیو میں انویسٹمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ سلور لیک نے انویسٹمنٹ میں جیو پلیٹ فارمز کی اکویٹی ویلیو 4.90 لاکھ کروڑ روپے آنکی گئی ہے۔ یہ فیس بُک کی لگائی گئی ویلیو سے 12.5% زیادہ ہے۔

جیو پلیٹ فارمز ،ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے ۔ جیو بھارت میں ہائی سپیڈ کنیکٹیویٹی نیٹ ورک کے ساتھ ڈیجیٹل ایپ، ڈیجیٹل ایکو سسٹم پر کام کرنے والی نیکسٹ جنریشن کی اطلاعاتی کمپنی ہے۔ ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ نے نیٹ ورک پر 38 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ گراہک جڑے ہیں۔ ادھر سلور لیک 40 بلین ڈالر سے زیادہ کے اثاثے دنیا بھر میں مینیج کرتی ہے۔ اس نے ایئر بی این بی، علی بابا، آنٹ فنانشیل، الفا بیٹز ویریلی اینڈ وائمو یونٹس، ڈیل ٹیکنالوجیز ،ٹویٹر جیسی متعدد بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ کی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے جب پوری دنیا اور بھارت سنگین مالی بحران کے دور سے گزر رہے ہیں۔ تب دنیا کی سب سے مشہور ٹیک انویسٹرز میں سے ایک ۔ سلور لیک کی یہ انویسٹمنٹ کئی معنوں میں اہم ہے۔ کمپنی نے جامع ڈیجیٹلائزیشن کو بھارتی معیشت کیلئے ضروری اور روزگار پیدا کرنے والا بتایا ہے۔

سلور لیک کے ساتھ حصہ داری پر ردعمل کا اظہار کررتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ، مکیش امبانی نے کہا’’ بھارتی ڈیجیٹل ایکو ۔ سسٹم کی ترقی کیلئے، سلو ر لیک کی ایک اہم پارٹنر کے طور پرخیر مقدم کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے۔ اس سے سبھی بھارتیوں کو فائدہ ملے گا۔ سلور لیک کی عالمی سطح پر شاندار ریکارڈ ہے۔ سلور لیک ٹیکنالوجی اور فنانش کے معاملے میں سب سے بھروسے مند اداروں میں سے ایک ہے۔ ہم پر امید ہے کہ ہم سلورر لیک کے عالمی رشتوں کا فائدہ بھارتی ڈیجیٹل سوسائٹی میں تبدیلی کر پائیں گے۔‘‘

سلور لیک کے معاون ۔ سی ای او اور منیجنگ پارٹنر ایگان ڈربن نے جیو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’’ جیو پلیٹ فارمز دنیا کی سب سے قابل ذکر کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس کی قیادت ایک غیر معمولی سے مضبوط اور انٹرپرونیور شپ منیجمنٹ ٹیم کررہی ہے ۔ ہم Jio مشن کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے کیلئے مکیش امبانی اورریلائنس اور Jio کی ٹیم کے ساتھ شراکت داری کرنے کیلئے فخر اور خوشی محسوس کررہے ہیں۔‘‘

About the author

Taasir Newspaper