Taasir Urdu News Network | New Delhi | May 17, 2020
چھ ہزار پانچ سو انٹھانوے کروڑ کی سرمایہ کاری
چار ہفتوں میں چوتھا بڑا انویسٹمنٹ ملا جیو پلیٹ فارمس کو
فیس بُک، سلو ر لیک، وسٹا ایکویٹی پارٹنرس اور اب جنرل اٹلانٹک
کل67194.75 کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے
نئی دہلی۔17؍ مئی 2020۔ جیو پلیٹ فارمس کو پچھلے 1 مہینے میں چوتھا بڑا انویسٹمنٹ ملا ہے۔ جنرل اٹلانٹک نے 1.34% ایکویٹی کیلئے جیو پلیٹ فارمس میں 6598.38 کرو ڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ جنرل اٹلانٹک نے جیو پلیٹ فارمس کی قیمت 4.91 لاکھ کروڑ روپے آنکی ہے۔ گذشتہ چار ہفتوں میں جیو پلیٹ فارمس میں 6794.75 کروڑ روپے کا انویسٹمنٹ ہوا ہے۔ سب سے پہلے فیس بُک سرمایہ کاری لیکر آیا۔ اس کے بعد دنیا کے بڑے انویسٹر سلور لیک اور وسٹا ایکویٹی پارٹنرس اور اب جنرل اٹلانٹک۔
جیو پلیٹ فارمس، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ’ فُلی اونڈ سبسڈیری ‘ ہے ۔ یہ ایک ’’نیکسٹ جنریشن‘ ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو بھارت کو ایک ڈیجیٹل سوسائٹی بنانے کے کام میں مدد کررہی ہے۔ اس کیلئے جیو کے اہم ڈیجیٹل ایپ، ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور بھارت کے نمبر#1 ہائی سپیڈ کنیکٹویٹی پلیٹ فارم کو ایک۔ ساتھ لانے کا کام کررہی ہے۔ ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ ، جس کے 38 کروڑ 80 لاکھ گراہک ہیں، وہ جیو پلیٹ فارمس لمیٹڈ کی ’ ہولی اونڈ سبسڈیری ‘ بنی رہے گی۔
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے اس سرمایہ کاری پر کہا کہ ’’ گلوبل انویسٹر جنرل اٹلانٹک کا ایک اہم پارٹنر کی شکل میں استقبال کرتے ہوئے میں بے حد خوش ہیں۔ میں کئی دہائیوں سے جنرل اٹلانٹک سے واقف ہوں اور بھارت کی ترقی صلاحیت میں بھروسے کیلئے ان کا مداح ہوں ۔ بھارت کو ڈیجیٹل سوسائٹی بنانے کا ہمارا اور جنرل اٹلانٹک کا ویزن مشترک ہے۔ 130 کروڑبھارتیوں کی زندگی کو خوشحال بنانے میں ڈیجیٹلائزیشن کی انقلابی طاقتوں میں ان کا پختہ یقین ہے۔ جنرل اٹلانٹک کی ثابت عالمی مہارت اور 40 برسوں کے تکنیکی انویسٹمنٹ کے تجربہ کا فائدہ ہم جیو کیلئے اٹھانے کو پر امید ہیں۔‘‘
جنرل اٹلانٹک کو ٹیکنالوجی، گراہک فنانشیل خدمات اور ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا 40برسوں کا تجربہ ہے۔ جنرل اٹلانٹک کی دنیا بھر میں خاص صنعتکاروں اور کمپنیوں کو سپورٹ دینے کی ایک لمبی روایت ہے، جس میں ایئر بی این بی، علی بابا، اینٹ فنانشیل، باکس، بائٹ ڈانس، فیس بُک ، سلیک ،سنیپ چیٹ ،اوبر اور دیگر گلوبلی ٹیکنالوجی لیڈر کمپنیاں شامل ہیں۔
مکیش امبانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا جنرل اٹلانٹک کے سی ای ا و بل فورڈ نے کہا کہ’’ گلوبل ٹیکنالوجی لیڈر اور ویزنری انٹرپرونیورز کے لانگ ٹرم سپورٹر کے شکل میں ہمJio میں انویسٹمنٹ کرنے کو بے حد جوش میں ہیں۔ مکیش کے اس نظریہ کو ہم سمجھتے ہیں کہ ڈیجیٹل کنیکٹویٹی سے بھارتی معیشت کو بڑھاوا اور ملک کی ترقی کو رفتار دی جاسکتی ہے۔ جنرل اٹلانٹک کا خاص کاروبارو کو قائم کرنے اور ان کے بانیوں کے ساتھ کام کرنے کا ایک لمبا ٹریک ریکارڈ ہے جیسا کہ Jio بھارت میں ڈیجیٹل انقلاب کے شعبہ میں کررہا ہے۔‘‘
ریلائنس جیو کے ڈائریکٹر آکاش امبانی نے اس موقع پر کہا’’ ہمیں خوشی ہے کہ جنرل اٹلانٹک جیسا ایک مشہور گلوبل انویسٹر بھارت اور بھارتیو ں کو ڈیجیٹل طور سے مضبوط بنانے کے ہمارے سفر میں شراکت داری کررہا ہے۔ Jio ایک ڈیجیٹل طو ر سے مضبوط بھارت بنانے کے اپنے عہد کا پابند ہے، جو ہر ایک بھارتی شہری اور خاص طور سے ہمارے ذہین نوجوانوں کیلئے بے پناہ امکانات فراہم کرے گا۔ جنرل اٹلانٹک کی حمایت اور ساجھیداری سے Jio کی نوجوان ٹیم کو کہیں زیادہ بلند حوصلہ جاتی ہدف حاصل کرنے کی نئی توانائی ملے گی۔‘‘