سیاست

اترپردیش میں کوئی بھوکا نہ رہے:یوگی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

تاثیر اردو نیوز سروس،4؍جون، 2020

لکھنؤ03جون(ایجنسی) :وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے راشن کارڈ ہولڈرس کو بلاتاخیر راشن مہیا کرائے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ریاست میں اناج تقسیم ضابطے کے مطابق کی جارہی ہے۔ انہوں نے سبھی ضرورت مندوں کو اناج مہیا کراتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہےکہ ریاست میں کوئی بھوکا نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اناج کی تقسیم میں کم تولنے کی شکایت اور دوسری بدعنوانیوں پر فوری روک لگائی جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اس طرح کی شکایات کے ازالہ کیلئے تکنیکی منصوبہ تیار کر کے ایک ہفتے کےاندر اسے نافذ کیا جائے۔ کورونا کی تباہ کاری کے دوران معیشت کے استحکام اور عام لوگ خاص طور سے مزدوروں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے نافذ کئے گئے ان لاک ۔1 کا وزیراعلیٰ یوگی ہردن جائزہ لے رہے ہیں۔ بدھ کے روز بھی انہوں نے ٹیم 11 کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہر سطح پر چوکسی اور بیداری ضروری ہے۔ کورنا کوروکنے اور متاثر کی تعداد کو کم رکھنے میں بہتر رابطے کا اہم کردار ہے۔

 

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper