کھیل

انگلینڈ دورے کے لئے ونڈیز ٹیم کا اعلان، 11 ریزرو بھی شامل

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

تاثیر اردو نیوز سروس،4؍جون، 2020

جمیکا، 3 جون (یو این آئی) انگلینڈ کے خلاف جولائی میں ہونے والی تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے ونڈیز کرکٹ نے 14 رکنی ٹیم اور 11 ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔کورونا وائرس کے سبب تقریباً تین مہینے سے زیادہ وقت تک کرکٹ سرگرمیاں بند ہونے کے بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آٹھ جولائی سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ سیریزی اگرچہ شائقین کے بغیر منعقد کی جائے گی اور اس کے لئے انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) حکومت سے اجازت ملنے کا انتطا کررہ اہے۔اس دوران ڈیرین براوو ہیتمائر اور کیمو پال نے انگلینڈ دورے میں جانے سے انکار کردیا ہے۔ کرکٹ ونڈیز کا کہنا ہے کہ وہ ان کھلاڑیوں کے فیصلے کی عزت کرتے ہیں اور ان کھلاڑیوں کے خلاف مستقبل میں ٹیم منتخب کرنے پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ونڈیز نے 14 رکنی ٹیم میں 2016 میں انڈر 19 عالمی کپ کھیلنے والے نوجوان تیز گیند باز چیمار ہولڈر کو شامل کیا ہے۔ چیمار نے 2019۔20 فرسٹ رینکنگ کرکٹ میں 36 وکٹ لئے تھے اور وہ اس دورے میں اپنے بین الاقوامی کیرئر کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ نکروما بونر کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ بونر نے ونڈیز کے لئے دو ٹی۔ 20 مقابلے کھیلے ہیں۔دورہ انگلینڈ کے لئے ونڈیز کی ٹیم اس طرح ہے:جیسن ہولڈر (کپتان)، جرمین بلیک ووڈ ، نکرومہ بونر ، کریگ بریتھویٹ ، شمراہ بروکس ، جان کیمبل ، روسٹن چیس ، راخم کارن وال ، شین ڈوورچ ، چیمر ہولڈر ، شائی ہوپ ، الزاری جوزف، ریمون رائفر اور کیمر روچریزرو کھلاڑی: سنیل امبریش ، جوشوا ڈا سلوا ، شینن گیبریل ، کیون ہارڈنگ ، کائل میئرز ، پرسٹن میکسوائن ، مارکوینو مینڈلی ، شین میوسلی، اینڈرسن فلپ، اوشانے تھامس اور جمیل وریکن۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper