فن فنکار

بہاری لوگوں سے میرا پرانا یارانہ: سونو سود

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

تاثیر اردو نیوز سروس،3؍جون، 2020

ممبئی ، 2 جون (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار سونو سود کا کہنا ہے کہ بہاری لوگوں کے ساتھ ان کا پرانا یارانہ رہا ہے۔لاک ڈاؤن میں پھنسے مہاجر لوگوں کی جس طرح سے سونو سود نے مدد کی ہے اس کی ہر طرف تعریف کی جارہی ہے۔ سونو سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور انہیں ان کے ٹوئٹس پر جواب بھی دے رہے ہیں۔ سونو اور ان کی ٹیم کی کوششوں سے غریب مہاجر مزدوروں کو مختلف ریاستوں میں ان کے گھر پہنچایا گیا ہے۔سونوسود کی ایسے ٹویٹس بھی سامنے آ رہے ہیں جن پر سونو نے بہت ہی دلچسپ جوابات دیئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper