سیاست

جون کو یوم غریب حقوق منائے گا آر جے ڈی9

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-June-2020

پٹنہ، یکم جون (اسٹاف رپورٹر)راشٹریہ جنتا دل کے سینئر لیڈر اور حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ آر جے ڈی 9 جون کو یوم غریب حقوق منائے گا۔ آج پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس نے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کو کورونا جیسے المیہ کے دور میں بھی اقتدار ، چناؤ اور ووٹ دکھائی پڑ ررہا ہے اس لئے وہ 9 جون کو ریاست میں ورچوئل ریلی کرنے جارہی ہے۔ بی جے پی کے اس اعلان سے ثابت ہوگیا ہے کہ انہیں عوا م کے خاص کر غریب ، مزدوراور بے سہارا لوگوں سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج پورا ملک کورونا المیہ کے مشکلات سے دوچار ہے اور ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد لاکھوں میں چلی گئی ہے۔ ایسے میں بھی بی جے پی کو سیاست ہی نظر آرہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ راشٹریہ جنتادل 9 جون کو اپنے غریب بے سہارا مزدوروں سے اپیل کرتےہیں کہ وہ 9 جون کو تھالی بجا کر اپنی ناراضگی کا اظہار کر یں۔ 10 بجے صبح سے پارٹی کی جانب سے یہ احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگا۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر بھی الزام لگایا کہ وہ کورونا کے اس دور میں لوگوں کو بہتر طبی سہولت مہیا کرانے میں ناکام رہی ہے۔ مرکز سے ریاست کو کتنا ونٹیلیٹر ملا اس کی بھی تفصیل ریاستی حکومت کو پیش کرنی چاہئے۔ انہوں نے بلاک کورنٹائن ، آئیسولیشن وارڈ اور اسپتالوں کے انتظامات پر بھی سوال کھڑا کرتےہوئے کہا کہ حکومت کو اس سمت میں کارگر قدم اٹھانا چاہئے۔ بی ایس این ایل کا ذکر کرتےہوئے تیجسوی نے کہا کہ حکومت اسے پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے کا کام کررہی ہے۔ جبکہ یہ سرکاری کمپنی تھی اسے اور بہتر طریقے سے قائم کر کے لوگوں کو بہتر ٹیلی کام سروس مہیا کرانی چاہئے تھی۔ ایسا نہیں ہوپایا ۔ اس موقع پر آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ ، رکن اسمبلی شکتی سنگھ یادو، کے علاوہ دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

 

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper