فن فنکار

حقیقی فلمی ہیروز نے ذمہ داری نبھائی، گھربھیجے گیے مزدور:ڈاکٹر مختار احمد فردین‎

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

تاثیر اردو نیوز سروس،4؍جون، 2020

حیدرآباد3جون(نمائندہ)لاک ڈاؤن شروع ہونے سے آجتک کی پریشانی کا ذکر کرنے کیلئےہزراروں صفحات بھی لکھ دیے جاءیں تو کہانی مکمل نہیں ہو سکتا ہے، آج ڈاکٹر مختار احمد فردین نے اپنے اسٹوری میں فلمی دنیا کے ان اہم ترین حقیقی فلمی ہیروز کو شامل اور انکے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلام کرتے ہیں اسلیے کے یہاں قابلِ ستائش اور ذکر وفکر رکھنے والے انسانیت کی مثال قائم کرنے میں جہاں پہلے سے اعلی مقام اور غریبوں کا مسیحا کہلانے والے سلمان خان اور اب کروناوائرس کی مہاماری میں پریشان حال لوگوں اور مزدورو ں اور تمام شعبوں میں تعاون کیلئے آگے آنیوالے ہیروز کا ذکر آج خاص طور سے کرنے جا رہا ہوں وہ ہیں، عامرخان، سلمان خان، شاہ رخ خان اور سونو سود، انکے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے آج انہیں حقیقی ہیروز جنہیں فکر لاحق ہوئی کہ ہم اپنے فینس اور مزدوروں اور ماءیگرینٹ ورکرز کو گھر واپسی کیلئے ہر ممکن مدد کرنے آیے اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے اور رول ماڈل کے طور پر پیش کرسکتے ہیں۔پہلے ذکر سلمان خان کا ذکر کرنا پسند کریں گے، اسلیے کے سلمان خان اپنی زندگی میں چیریٹی کام کرنے میں ہندوستان بھر میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں، وہ غریبوں کیلئے کام کرنے میں بند مٹھی کرتے ہوئے آیے ہیں، اب جبکہ لاک ڈاؤن اور کروناواءیرس نے دنیا کو جس طرح سے متاثر کیا ہے اسمیں ہندوستان بھر میں لوگ شکار ہوے اور لوگ پریشان ہونے سے سلمان خان کے ساتھ بہت انکے ہیرو اور ہیروین راشننگ اور رقمی تعاون، جسے جو ضرورت تھی اپنے فارم ہاؤس سے جو سلسلہ جاری ہوا ہے وہ آجتک جاری ہے۔ایک اور مسیحا، خاموش خد مت کی پیش کش راتوں رات کرنے نکلے،

انکا ویڈیو واءیرل بھی ہوے اور سوشیل میڈیا پر بہت دنوں تک چلتا رہا، اس خبر کو بعد میں تصدیق کیا گیا فیک کی حیثیت سے، مگر عامر خان چونکہ کسی کام کیلئے تشہیر نہیں چاہتے ہیں اسلیے وہ خاموش ضروتمندوں تک تعاون پہچانے میں کامیاب ہوئے، اور اسطرح مدد کرنا چاہتے تھے جسکا علم کسی کو اور اس ہاتھ سے اس ہاتھ کو خبر نہ ہو، بہر حال ملک کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہوئے حکومت وقت کو اپنا تعا ون سلمان خان کی طرح خدمت کیے ماءیگر ینٹ ورکرس اور ضروتمند شہریوں کو جو کروناوائرس اور لاک ڈاؤن سے پریشان حال تھے ابھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ مسیحاؤں کی فہرست میں اہم نام شاہ رخ خان کا ذکر بھی قابلِ ستائش اور احترام ہے، شاہ رخ نے وزیراعظم ریلیف سے لیکر مغربی بنگال اور دیگر ے اہم اداروں کو تعاون کرنے کے بعد ابھی حا ل کے دنوں میں اسٹیشن پر ماں کی بھوک پیا س سے موت کے بعد اس معصوم بچہ نے چادر کھینچنے کی کوشش اور ماں ماں کہکر اٹھانے کی کوشش کا منظر سے جیسے پورا ہندوستان کا روح کانپ اٹھا، مگر نہیں پگھلا تو وزیر ریلوے اور حکومت، یہ ایک بحث ہے جسپر ذکر پھر کروں گا، آج شاہ رخ کے اس ویڈیو واءیرل بچے کو ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب ہوئے اور میر فاؤنڈیشن کے تحت تمام ذمدرای نبھانے کیلئے آگے آیے ہیں، قابلِ ستائش اور مبارکباد کے مستحق ہیں شاہ رخ کا اعلان اور اس خاندان کو ایک ننی زندگی مل گئی جیسےبات فلمی شخصیات کا یہیں ختم نہیں ہوتی،

مام کے تمام فلمی ہیروز قابلِ ستائش ہیں مگر ان اہم نام آجکل سوشیل میڈیا پر خوب چرچے میں ہیں وہ ہیں سونو سود، جس نے بھی اپنی فلمی زندگی میں جس طرح دن رات محنت و مشقت سے کام کرتے ہیں اسی طرح سے لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدور بھاءیوں اور بہنوں اور طلباء وطالبا ت کو انکے گھروں کو واپس بھیجنےکیلئےدن رات خود کھڑے ہوئے ہزاروں ہزار ماءیگرینٹ ورکرس اور پھنسے لوگوں کو بسووں کے ذریعے ٹرین کے ذریعے تمام آسانی فراہم ضرورت کے دیتے ہوئے بھیجنے میں کامیاب ہوئے ہیںاور ابتک سلسلہ جاری ہے، بلخصوص سونو سود نے خود کو ان مزدوروں کیلئے فون نمبرات اور ٹول فری نمبر بھی جاری کیے ہیں، انکے ساتھ پوری ٹیم دن رات ترتیب سے بھیجنے میں ماءیگرینٹ ورکرس کو لگے ہیں۔ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کی ضرورت ہے اسلیے ایسے ہندوستان بھرمیں ہزاروں تنظیموں نے بھی غریبوں کیلئے کام کیے، دوران سفر ماءیگرینٹ ورکرس کیلیے کھانا کھلانے اور پانی کے ساتھ فوڈ پیکٹس پہچانے میں مسلمانو ں نے بہترین کام کر نے کی مثال قائم کیے ہیں ۔ حکومت کے لاک ڈاؤن اچانک کیے جانے سے جو صورتحال پیدا ہویی اسپر خوب سیاسی روٹی سینکی گیی، مگر حقیقی خدمت گزاروں میں آج کی تاریخ میں یہ فلمی ہستیاں بہت تعریف کے قابل اور مبارکباد کے مستحق ہیں، تاثیر کی پوری ٹیم کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ایسے ہیروز کو، جنہوں نے ان مزدوروں کو لیکر اپنی خاص توجہ مرکوز کی اور تعاون کیلئے آگے آکر گلے لگایے، واءیرس کا خاتمہ جلد ہو اسکے لیے دعاء مزدوروں کے حق میں ہم سب کرتے ہیں اور سلام فلمی ہیروز کو پیش کرتے ہیں انکے خدمات پر ملک کو ناز ہے؎

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper