دہلی، گجرات اور تملناڈو میں کورونا انفیکشن کے 65 فیصد کیسز

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 16-June-2020

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) نے مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، گجرات اور دہلی میں سب سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا ہے اور اب تک ملک کی ان چار ریاستوں میں 224132 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جو اب تک ملک بھر میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ کل آبادی کا 65.33 فیصد ہے۔منگل کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10667 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 343091 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 9900 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 180013 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ کورونا سے اس وقت ملک میں 153،178 فعال کیس ہیں۔وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔