سیاست

دہلی سرحد ایک ہفتے کیلئے سیل، تمام دکانیں کھلیں گی: کجریوال

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-June-2020

نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں نائی کی دکانوں کے ساتھ ساتھ تمام دکانیں معمول کے مطابق کھلیں گی اور دہلی بارڈر ایک ہفتے کے لئے سیل رہے گا اور اس پر آگے کا فیصلہ دہلی کے لوگوں سے ملنے والے تجاویز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔وزیر اعلی نے کہا ”دہلی سب کی ہے۔ دہلی میں صحت کی خدمات سب سے بہتر ہونے کی وجہ سے ملک بھر سے لوگ علاج کرانے آتے ہیں۔ دہلی کسی کا علاج کرنے سے انکار نہیں کر سکتی ہے۔ بارڈر کھولنے پر کووڈ بستر جلد بھر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے بارڈر کھولنے پر مجھے عوام کی راہنمائی اور تجاویز چاہئے۔ دہلی حکومت کو جمعہ کو شام 5 بجے تک آپ کی تجاویز کا انتظار رہے گا۔ آپ آپ کی تجاویز واٹسیپ نمبر 8800007722 یا ایمیل- delhicm.suggestions @gmail.com پر بھیج سکتے ہیں“۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ آپ ہیلپ لائن نمبر 1031 پر کال کرکے بھی اپنی تجویز درج کروا سکتے ہیں۔ فی الحال، ایک ہفتے کے لئے بارڈر سیل کر رہے ہیں۔ اس دوران ضروری خدمات جاری رہیں گی۔ سرکاری دفتر کے ملازم اپنا آئی کارڈ دکھا کر آ جا سکیں گے۔ دیگر لوگ بھی پاس سے آ جا سکیں گے۔

سب سے ملنے والی تجویزوں پر ماہرین سے بات چیت کرنے کے بعد اگلے ہفتے ٹھوس فیصلہ کیا جائے گا۔مسٹر (باقی صفحہ 8 پر)
کیجریوال نے کہا کہ آج سے لاک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے اپنی نئی گائڈ لائنز بھیجی ہے۔ مرکزی حکومت کی گائڈلائنز کے مطابق، جو بھی نرمی دینے کے فیصلے کئے ہیں، اس پر دہلی حکومت نے کچھ فیصلے کئے ہیں۔ ابھی تک جتنی چیزیں کھولی جا چکی ہے، وہ کھلی رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ، باربر اور سیلون شاپ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اسپا نہیں کھولے جائیں گے۔ آٹو، ای رکشہ سمیت تمام گرامین سیوا میں کچھ دقت آ رہی تھیں۔ مثلا، آٹو میں ایک بار میں ایک ہی سواری بیٹھنے کی اجازت تھی۔ اگر ایک خاندان میں شوہر، بیوی اور ایک بچہ گھر سے نکلتے ہیں تو تینوں کو الگ الگ آٹو میں بیٹھنا پڑ رہا تھا۔ ان پریشانیوں کی وجہ سے لوگوں کے کئی تجاویز آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب مرکزی حکومت نے بھی نئی گائڈلائنز میں اس پر کوئی پابندی نہیں رکھی ہے۔ لہذا دہلی حکومت بھی ان پابندیوں کو ہٹا رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رات کو 9 بجے سے صبح 5 بجے تک ضروری خدمات کے علاوہ کوئی دوسرا باہر نہیں نکلے گا۔ دہلی حکومت بھی اس فیصلے کو لاگو کرنے جا رہی ہے۔ ابھی تک چار پہیا گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ دو لوگوں کے

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper