ریاست

ضلع میں کورونا کا ریکوری ریٹ99 فیصد:ڈی ایم

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Sitamadhi (Bihar)  on 29-June-2020

سیتامڑھی: ضلع میں 12 کو رونا پازیٹو مریض کورونا کو ہرا کر پوری طرح صحت یاب ہو کر آج گھر لوٹے۔سبھی کا علاج کووڈ ہلٹھ سینٹر سیتا مڑھی میں چل رہا تھا۔سبھی صحت یاب مریضوں کی ویدائی میڈیکل ٹیم نے تاکی بجا کرکیا۔ ضلع میں ابھی تک 133 پازیٹو مریض پائے گئے ہیں جس میں 130مریض صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ دوانفیکشن کے مریض کی جانچ رپورٹ نہیں آئی ہے۔ڈی ایم نے پوری میڈیکل ٹیم کو مبار ک باد دیتےہوئے کہا ہے کہ سیتامڑھی ضلع باشندگان کو آپ پر فخر ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان لاک فرسٹ کے تحت دھیرے دھیرے سبھی چیزیں کھل گئیں ہیں۔ ایسی صورت میں ہمیں احتیاط برتنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی گھر سے نکلیں ماسک پہن کرہی نکلے۔اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے بچنے کی کوشش کریں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper