ریاست

ماحولیات کےتحفظ کے لئےپیڑ پودا لگانا ضروری : محمدجاوید

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Sitamadhi (Bihar)  on 29-June-2020

سیتامڑھی: آج ماحولیات کےتحفظ کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، حالانکہ سرکار کی جانب سے اس سمت میں کوششیں کی جا رہی ہے مگر ہریالی جس قدر ہونی چاہئے نہیں ہے، روز بروز ہرے بھرے درختوں کو کاٹا جا رہا ہے جسکی وجہ سے درختوں کی تعداد گھٹتی جا رہی ہے، نتیجتاً ماحولیات کا توازن دن بدن بگرتاجارہارہا ہے، ماحولیات کو بہتر رکھنے کے لئے پیر پودا زیادہ سے زیادہ لگایا جائے ۔،ان خیالات کا اظہارراجوپٹی باشندہ محمد جاویدنے کیا ہے، محمدجاوید نے کہا کہ ماحولیات کی حفاظت کے لئے میں نے اپنے گھر کو ہی باغیچہ بنا دیا ہے، جہاں ہر طرح کے دوا ساز پودوں سمیت پھلدار درخت کےپودے بھی ہیں ، اس باغیچہ میں ان پودوں کے علاوہ رنگ برنگے پھولوں کے دلکش نظارے بھی آپ دیکھنے کو ملینگے۔یہاں لوگوں کو مفت میں دواساز پودے دیئے جاتے ہیں سماجی کارکن محمد قمر اختر نے کہا کہ محمد جاوید جس طری سے پیر پودوں کو لگا کر ماحولیات کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اسی طرح دوسرے لوگوں کو بھی اس سمت قدم بڑھانا چاہئے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper