Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

غزل

نشان پیکرِ جاذب نما کے دیکھتے ہیں………….

Written by Taasir Newspaper

تاثیر اردو نیوز سروس،5؍جون، 2020

نشان پیکرِ جاذب نما کے دیکھتے ہیں
کہ دن بدلتے لباسِ حیا کے دیکھتے ہیں
کرشمے اپنی ہی یارو خطا کے دیکھتے ہیں
یہ دن جو چاروں طرف ہم بلا کے دیکھتے ہیں
ہو ماند شاید اسی طور تیرگئ فراق
چلو کہ آنکھ میں تارے جلا کے دیکھتے ہیں
جو چاند و پھول کا دیدار کرنا ہوتا ہے
تو اس کو سامنے اپنے بٹھا کے دیکھتے ہیں
ہیں یونہی کہتے سبھی یا ہے واقعی وہ آگ
یہ جانچنے کو قریب اس کے جا کے دیکھتے ہیں
بڑی حسین بڑی دلنشین و پیاری سی
وہ ہے غزل تو اسے گنگنا کے دیکھتے ہیں
سنا ہے غیروں سے مانوس ہو رہا ہے وہ
تو چلئے ہم اسے اپنا بنا کے دیکھتے ہیں
وو کہہ رہا ہے تری موت ہے بھلا نا ہمیں
تو ایسا کرتے ہیں اس کو بھلا کے دیکھتے ہیں
جلا کے اس کی ہی زد پر چراغِ استقلال
چلو یوں کرتے ہیں تیور ہوا کے دیکھتے ہیں
تم اپنے روئے ضیاء بار سے ہٹاؤ نقاب
ہم اپنا ظرفِ نظر آزما کے دیکھتے ہیں
ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادتگنج۔بارہ بنکی
یوپی۔بھارت

 

About the author

Taasir Newspaper