بہار

پٹنہ میں ریکارڈ 86 پازیٹیو مریضوں کی پہچان ، بہار میں کل تعداد 9506

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on 29-June-2020

پٹنہ: راجدھانی میں آج ریکارڈ ایک ساتھ 86 کورونا پازیٹیو مریضوں کی پہچان کی گئ ہے۔ جن میں 67 پالی گنج کے ہیں۔ وہیں بہار کے 27 ضلعوں میں آج 282 نئے کورونا پازیٹیو کی پہچان کی گئی ہے۔ اس طرح ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 9506ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سے ملی جانکاری کے مطابق پٹنہ میں 87، ارول میں ایک، اورنگ آباد 9، بانکا 2، بیگوسرائے 5، بھاگلپورایک، دربھنگہ 17، مشرقی چمپارن 32، گیا3، گوپال گنج ایک، جہان آباد2، کیمور 19، کشن گنج ایک، مدھے پورہ 9، مونگیر4، مظفرپور 16، نالندہ 5، نوادہ 19، پورنیہ2، سہرسہ 5، سمستی پور ایک، سارن 3، شیخ پورہ ایک، شیوہر 10، سیوان 5،سپول 1 اور مغربی چمپارن میں 22 نئے مریضوں کی پہچان کی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper