ڈاکٹرس ،نرسس، آشاکارکنان اور ٹیچر وغیرہ کی املاپور میں تہنیت

Taasir Urdu News Network | Bedar (Karnataka) on 16-June-2020

بیدر: سلیم چکن املاپور نے جنتادل (یس) کے قائد سابق وزیر اور رکن اسمبلی بیدر جنوب مسٹر بنڈپاقاسم پور کے یوم پیدائش پر کوویڈ۔ 19وائرس ڈاکٹرس ، نرسیس ، آشاکارکنان اور ٹیچرس ، وغیرہ کی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کے کام کو سراہا۔ڈاکٹر سید رشیدمیڈیکل آفیسر ، املاپور اسکول ٹیچرس شیوراج شری منگلے (ہیڈماسٹر)، شیوراج ، سوریہ کانت سالے ، نرسپا پرائمری اسکول صدرمعلم، مالشٹی پرائمری اردو اسکول، للیتماں (باورچی )، رادھیکا(باورچی )، اللہ بخش ، پشپاوتی بی ایل او، پارماں، سجیت کمار کالے، پرشانت برادارسی ایم او، آشاکارکنان میں للیتا، ممتا، شوبھاوتی ، ریکھا، شکنتلا، ششی کلا، وغیرہ کی تہنیت کی گئی۔ اس موقع پرمحمدعلیم الدین فاؤنڈیشن کے مینجنگ ٹرسٹی جناب محمد اسدالدین نے اپنے خطاب میںکہاکہ سرحدوں پر کھڑے ہمارے فوجی جوان ہمیں دشمنوں کے حملوں سے بچاتے ہیں ۔ انہیں پتہ ہوتاہے کہ ہمارا دشمن کون ہے ؟ لیکن کوویڈ۔ 19وائرس دن رات کام کرتے ہوئے ہمیں انجانے دشمن سے بچانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ سماج ان طبی اور تعلیمی وارئیر س کا شکرگذار ہے۔ ڈاکٹر سید رشید میڈیکل آفیسر نے اپنے خطاب میںعوام کو اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ جب کبھی گھرسے باہر نکلیں ماسک کااستعمال کریں ، سینٹی ٹائزر کااستعمال کریں۔ یہ ضروری ہے۔ موصوف نے آشاورکرس کو تلقین کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں جو بھی عمر دراز ہیں، حاملہ ہیں یا بچے ہیں ، انہیں گھروں سے باہر نہ نکلنے کے لئے کہیں ۔ انتہائی شدید ضرورت میں ہی وہ باہر نکلنے کی کوشش کریں۔ موصوف نے خصوصاً آشاورکرس کے کام کی تعریف کی ۔ جناب سلیم چکن نے تمام سے اظہار تشکر کیا۔ موصوف کے علاوہ امبیڈکر بودھے، تکارام ، محمد انو ر ، حفیظ پٹیل وغیرہ تقریب میں شریک رہے۔