سیاست

کورونا سے بچائو کیلئے عوامی بیداری ضروری

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

تاثیر اردو نیوز سروس،4؍جون، 2020

پٹنہ03جون(اسٹاف رپورٹر): وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایک انے مارگ کےنیک سنواد سے بدھ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ اور ویب کاسٹنگ کے توسط سے کورونا کی روک تھام کے پروگرام کو موثر طریقے سے ہر فرد تک پہنچانے کیلئے بیداری مہم کے سلسلے میں سہ درجاتی پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور بلدیاتی اداروں کےنمائندوں ،جیویکا دیدیوں اور سرکاری افسران وملازمین اور دیگر معزز شخصیتوں سے بات کی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا سے ہمیں ڈرنا نہیں ہے بلکہ محتاط اور چوکنا رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر میٹنگ کرکے کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ گائوں میں رہنے والے سبھی لوگوں اور عوامی نمائندوں میں بڑی بیداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننا لوگوں کے تحفظ کیلئے ضروری ہے۔ بہار میں ماسک کی کوئی کمی نہیں ہے۔ بڑے پیمانے پر ماسک تیار کئے جارہے ہیں،جیویکا کی دیدیاں اور کوارنٹین سنٹرمیں رہ رہے لوگ بھی اس میں تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سبھی گرام پنچایتوں میں ہر خاندا ن کو 4 ماسک اور صابن مفت دیئے جارہے ہیں۔ شہر میں بھی ہر غریب اور ضرورت مند کو ماسک مفت دیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوارنٹین سنٹر میں رہ رہے لوگوں کی لگاتار جانچ ہو اور ہوم کورانٹین میں رہ رہے لوگوں کی پلس پولیو کی طرز پر لگاتار اسکریننگ کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ )

 

 

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper