ہندوستان

ہندوستان میں کورونا کے 19459 نئے مریض ،کل مریضوں کی تعداد 548318

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on 29-June-2020

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا کے 19459 نئے معاملے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 548318 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مزید 380 افراد کی اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 16475 ہوگئی۔ وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق یہ لگاتار چھٹا دن ہے جب کورونا وائرس کے پندرہ ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ یکم جون سے اب تک ملک میں 357783 معاملے سامنے آئے ہیں۔وزارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی الحال 210120 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 321722 افراد علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اور ایک مریض ملک سے باہر چلا گیا ہے۔ اب تک 58.67 فیصد مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔کل مریضوں میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق 28 جون تک 83 98 362 افراد کی اسکریننگ کی گی ہے، جن میں سے 170560 افراد کی جانچ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے 380 افراد میں سے 156 مہاراشٹرا سے 65 دہلی سے،تامل ناڈو سے 54، گجرات سے 19، کرناٹک سے 16، آندھرا پردیش کے 11، اترپردیش کے 11، مغربی بنگال سے 10، راجستھان کے 8 اور سات افراد مدھیہ پردیش سے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper