سیاست

یوتھ آر جے ڈی عہدیداران کو ملا تقرری نامہ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Sitamadhi (Bihar)  on 29-June-2020

سیتامڑھی: سیتامڑھی یو تھ آر جے ڈی کے ضلع صدر مکیش کمار کی یادو کی قیادت میں آج بلاک صدر اور پرنسپل سکریٹری کو تقرری نامہ اور سبھی ساتھی کو شال کے ساتھ قلم ڈائری دیکر نوازہ گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر سرسنڈ ایم ایل اے ابو دوجانہ جنہوں نے ضلع صدر اور ریاست کے عہد یداران کا خیر مقدم کیا۔ شفیق خان تنظیم کو مضبوط کرنے کیلئے سبھی بلاک صدر کو ہدایت دی کہ تیجسوی یادو کو وزیر اعلی بنانا چاہتے ہیں تو بوتھ کمیٹی تیار کریں اور ایک بوتھ پر 11یوتھ کھڑا کیجئے۔ ہری اوم شرن نے پارٹی کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر موجود یوتھ آر جے ڈی کے ریاستی جنرل سکریٹری جلا الدین خان، رام ناتھ یادو، راج کشور کشواہا، افروز ، نول سمیت یو تھ آر جے ڈی کے تمام کار کنان شامل ہوئے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper