الفاروق ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب کا انعقاد اور یوم عالمی ماحولیات پر پودے لگائے گئے

تاثیر اردو نیوز سروس،6؍جون، 2020

دربھنگہ(فضا امام)5/جون: آج عالمی یوم ماحولیات ہے ۔اس موقع سے شہر کے محلہ گنگوارہ وارڈ 14 تھانہ یونیورسٹی پوسٹ آفس سارا موہن پور میں الفاروق ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک  خصوصی مٹینگ کا اہتمام فاروقی آیی ٹی آئی  کے ورک شاپ میں  زیر صدارت معروف ادیب  صحافی اور ماہر تعلیم ڈاکٹر امام اعظم اور زیر نظامت معروف سماجی کارکن اور میڈیا کورڈینیٹر انجنیئر سید ظفر اسلام ہاشمی منعقد ہوا ۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے  کھروا پنچایت کے مکہیا جناب محمد ارشاد عالم نے شرکت کی اور عالمی ماحولیات نیز فضا آلودگی کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر مدرستہ البنات فاروقیہ گنگوارہ کے ہیڈ مدرس مولانا محمد مستقیم قاسمی اور مولانا محمد عبد الصمد  ،ڈاکٹر نوا امام ڈینٹل سرجن ،انجنیر فضا امام ،شنکر پاسوان وغیرہ نے بھی اس موقع پر روشنی ڈالی ۔اسکے بعدسماجی کارکن اور میڈیا کورڈینیٹر انجنیئر سید ظفر اسلام ہاشمی کی قیادت میں پیڑ پودے لگائے گئے ۔انجنیر ہاشمی نے کہاکہ ہر انسان کو اپنے اپنے علاقوں میں پیڑ پودے لگانے چاہیییں ۔اس سے ہریالی رہیگی اور فضائی کثافت دور ہوگی ۔میں گنگوارہ وارڈ 14 دربھنگہ میں کیی ماو سے سماجی کاموں میں مصروف ہوں ۔

اس لوک ڈاؤن میں رمضان المبارک میں یہاں کی مییر محترمہ ویجنتی کھیڑیا ،ڈی ایم آفس اور الیکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ نیز پی ایچ ای ڈی محکمہ  سے رابطہ کرکے کیی اہم کام کراے ۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے توسط سے اس محلہ کے گندے تالاب اور قدیم برہم استھان کی گھیرا بندی اور صفائی ستھرائی نیز گھاٹ  بنانے کے سلسلہ میں عوامی درخواست بھی دیگیی ہے اور خبریں بھی شایع ہویی ہیں ۔ہند نیوز چینل 24 کے زاہد انور راجو نے اسپوٹ پر پہنچ کر کیی روز تک نیوز چلاتے رہے اور بتایا کہ گنگوارہ وارڈ 14 کے کنارے کنارے دلت ،مہادلت اور کمزور مسلمان رہتے رہیں اور نگر نگم ،ضلع انتظامیہ ایم ایل اے اور ایم پی کوئی توجہ اس محلے پر نہیں ہے۔اس ریزروڈ وارڈ 14 کی کونسلر چندرکلا دیوی اور اس کے خاوند کو اس وارڈ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔افسوس صد افسوس ۔