ایران پر اسلحہ کے حصول کی پابندیوں میں توسیع کا یقین ہے: مائیک پومپیو

تاثیر اردو نیوز سروس،4؍جون، 2020

واشنگٹن ، ۳؍جون ( آئی این ایس انڈیا ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر اقوام متحدہ کے اسلحے کی پابندی میں توسیع پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے اس مقصد کو حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔پومپیو نے امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے محققین کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ تہران کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسی ایرانی حکومت کے طرز عمل کو تبدیل کرنے کے طویل مدتی منصوبوں پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کی جارحیت کو روکنے کے لیے وسائل اور صلاحیتوں کو بھرپور اور موثر طریقے سے استعمال کیا۔ ہم اپنی سفارتی صلاحیت کو مختلف طریقوں سے ایرانی دہشت گردی کے خلاف دنیا کو متحد کرنے کے لے استعمال کرتے ہیں۔مائیک پومپیو نے لبنانی حزب اللہ تحریک کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے جرمنی کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے اس طرف اشارہ کیا کہ واشنگٹن نے برلن کو اس پر راضی کیا تھا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جرمنی اس سے قبل حزب اللہ کے سیاسی ونگ اور اس کے فوجی ونگ میں فرق کرچکا تھا ، لیکن 11 مئی کو اس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنی سرزمین پر حزب اللہ کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔