ایک دن میں 2.10 لاکھ سے زیادہ سیمپل کا ٹیسٹ

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on 30-June-2020

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 210292 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا جس سے اب تک ٹیسٹ کیے گئے سیمپل کی کل تعداد بڑھ کر 86,08,654 ہو گئی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے منگل کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران ملک میں کووڈ۔19 کا ٹیسٹ کرنے والے لیب کی تعداد بڑھ کر 1049 ہو گئی ہے۔ ان تمام لیب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 2,10,292 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جس سے اب تک ٹیسٹ کیے گئے کل سیمپل کی تعداد بڑھ کر 86,08,654 ہو گئی ہے۔