تلنگانہ کے وزیر داخلہ کرونا مثبت نتیجہ کے بعد ایک خانگی ہاسپٹل اپولو میں شریک

Taasir Urdu News Network | Hyderabad (Telangana)  on 29-June-2020

حیدرآباد: ابومازن،ادراک نیوزآف انڈیا/سینٹرل نیوزآف ایشیاء/اسٹیٹ سماچار)آج ساری دنیا میں مہلک مرض کووڈاُنیس کی بناء پر کرونا وائرس سے اموات کی تعداد لاکھوں سے تجاوز کرتے ہوئے ایک کروڑ کا آکڑا پارکرچکا ہے ایسے میں حیدرآباد دکن جیسا سرسبز وشادابی علاقہ میں کرونا وائرس کے قہرسے روزآنہ درجنوں اموات سے ساری دنیامیں رہنے والے تلنگانہ عوام کو تشویش،خوف وہراس اور دہشت میں مبتلاء کردیا یے تو وہیں پر عوامی تجسس تین ہفتوں تک حیدرآباد کو چوبیس گھنٹوں کے لاک ڈون کی مانگ میں زبردست عوامی اضافہ دیکھاجارہا ہے،کل اچانک تلنگانہ کے ریاستی وزیر داخلہ جناب الحاج محمدمحمود علی صاحب کو کرونا مثبت رپورٹ آنے کے بعد شہرحیدرآباد کے ایک خانگی اپولو ہاسپٹل میں بھرتی کردیا گیا ہے جہاں انکی بہتر طبی نگہداشت کی جارہی ہے- اس سے قبل بی جے پی کے گوشہ محل رکن اسمبلی راجہ سنگھ بشمول انکی سیکوریٹی کا عملہ ڈرائیور کے علاوہ ٹی آرایس برسراقتدار پارٹی کے دوارکان اسمبلی کرونا پازیٹیو کا شکار ہوچکے تھے جو روبہ صحت ہوچکے ہیں اسی طرح کانگریس پارٹی کے بھی قائدین کرونا وائرس کا شکاردواخانوں میں زیرعلاج ہیں،جس سے عوامی تشویش،خوف ودہشت کی لہر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے- لاڈبازار،مدینہ مارکٹ، پتھرگٹی، کوٹھی،عابڈز، سکندرآباد کے کئی ایک دوکانات و بازاروں کو رضاکارانہ طور پرپندرہ دنوں کے لئے بند کر چکے ہیں اسکے باوجود عوام کی بے احتیاطی ولاپرواہی میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے،امید کہ ایک دوروزمیں تلنگانہ حکومت شری کے چندر شیکھر راؤ کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس منعقدہونے جارہا یے اس میں تمام کی اپیلوں پر سنجیدہ غور وخوص کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے کا لاک ڈون حیدرآباد وسکندرآباد اور رنگاریڈی میں لگائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے امید کی جارہی ہے صرف دو گھنٹوں کی مُراعات خرید وفروخت کے لئے مختص کئے جانے کا قوی امکان سیاسی قائدین کی جانب سے ظاہر کیا جارہا ہے-