ریاست مہاراشٹرودہلی میں کورونا وائرس کے 45 فیصد کیسز

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on 26-June-2020

نئی دہلی: کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) نے ملک میں سب زیادہ مہاراشٹر اور قومی دارالحکومت دہلی کے لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے اور اب تک 2،21،523 افراد وبا کا شکار ہوچکے ہیں ، جو ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی آبادی کا 45.18 ہے۔ فیصد ہے۔جمعہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 17،296 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر4،90،401 ہوگئی ہے۔ ابھی تک ملک میں اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 15،301 افراد ہلاک جبکہ 2،85637 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 1،89463 ایکٹیو کیسز ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مندرجہ ذیل ہے: