شیو مندر گیٹ کا تنازع :سماجی و ادبی تنظیم پریرنا کی خواتین یونٹ نے سی او دیوبند کو میمورنڈم سونپا

Taasir Urdu News Network | Deoband (Uttar Pradesh) on 25-June-2020

دیوبند: سماجی و ادبی تنظیم پریرنا کی خواتین یونٹ نے سی او رجنیش اپادھیائے کے توسط سے ڈی ایم اکھلیش کمار کو ایک میمورنڈم ارسال کر مندر کا گیٹ سڑک پر کھلوائے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ارسال کردہ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ پولیس چوکی میں واقع شیو مندر کے گیٹ کو بغیر کسی مناسب وجہ کے نگر پالیکا پریشد دیوبند کے چیئر مین ضیاء الدین انصاری کے بیٹے جمال الدین انصاری اور انکے حامیوں نے زبردستی اکھاڑ کر وہاں دیوار کی تعمیر کرا دی ہے اور اس پورے معاملے پر مقامی پولیس انتظامیہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ،میمورنڈم میں مندر کا گیٹ بند کرا کر دیوار تعمیر کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔میمورنڈم دینے والوں میں ریکھا دھیمان ،شبھلیش شرما،ڈاکٹر کانتا تیاگی ،کسم ،سیما دھیمان اور لکشمی کے علاوہ وجیندر گپتا اور پروین گویل وغیرہ شامل تھے ۔