ضروری اشیا ایکٹ میں ترمیم کرکے کسانوں کو راحت پہنچانے کا فیصلہ

تاثیر اردو نیوز سروس،4؍جون، 2020

نئی دہلی، 3 جون (یو این آئی) حکومت نے کسانوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے اہم فیصلے کئے ہیں جو زراعت میں زبردست تبدیلی لانے میں مددگار ہوں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی بدھ کو یہاں ہونے والی میٹنگ میں کئی اہم اور تاریخی فیصلے کئے گئے جو کسانوں کی حالت کو بہتر بنانے اور زرعی شعبے میں زبردست تبدیلی لانے میں بھی کافی مدد گار ثابت ہوں گے۔کابینہ نے ضروری اشیاء ایکٹ میں تاریخی ترمیم کی منظوری دے دی۔ یہ زرعی شعبے میں زبردست تبدیلی لانے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کی سمت میں ایک دور رس قدم ہے۔ویسے تو ملک میں زیادہ تر زرعی اشیاء کی پیداوار میں سرپلس کی صورت حال ہے، اس کے باوجود کولڈ اسٹوریج، پروسیسنگ اور برآمدات میں سرمایہ کاری کی کمی کی وجہ سے کسان اپنی پیداوار کی مناسب قیمت حاصل کرنے کے حامل نہیں ہیں، کیونکہ ضروری اشیاء ایکٹ کی لٹکتی تلوار کی وجہ سے ان ملکیت کی حوصلہ شکنی ہو جاتی ہے۔ ایسے میں جب بھی جلد تباہ ہو جانے والی زرعی پیداوار کی زیادہ پیداوار ہوتی ہے، تو کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ایسے میں اگر زراعت پروسیسنگ کی سہولت دستیاب ہوں تو بڑے پیمانے پر بربادی کو روکا جا سکتا ہے۔ضروری اشیاء ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے اناج، دالیں، تلہن، خوردنی تیل، پیاز اور آلو جیسی اشیاء کو)