طیارے کی درمیانی نشست خالی رکھنی ہوگی، مسافروں کو پانی دینے پر روک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-June-2020

نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے طیارہ سروس کمپنیوں سے درمیان کی سیٹ خالی رکھنے، مسافروں کوانفیکشن سے پاک کرنے والے سرنگ سے ہوکر طیارے میں داخل ہونے کا متبادل تلاش کرنے اور پرواز کے دوران پانی بھی نہ دینے کا حکم دیا ہے۔شہری ہوا بازی ریگولیٹر نے سپریم کورٹ کے ایک تبصرہ کی روشنی میں اتوار کو جاری حکم میں مسافر پروازوں کے لئے اضافی ہدایات جاری کئے ہیں۔ اس نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو درمیانی سیٹ خالی رکھی جانی چاہیے، تاہم ایک ساتھ بیٹھنے والے تمام مسافروں کے ایک ہی خاندان کا رکن ہونے پر یہ ضروری نہیں ہو گا۔ اگر مسافروں کی تعداد زیادہ ہے اور درمیان کی نشست خالی رکھنا ممکن نہیں ہے تودرمیان کی نشست پر بیٹھنے والے مسافر کو پورے جسم کو ڈھکنے والا گاؤن دیا جائے گا جو کپڑا وزارت کے معیار کے مطابق ہوگا۔ تمام مسافروں کو ایئر لائنز کی طرف تین پرت والا ماسک، فیس شیلڈ اور کافی مقدار میں سینٹائزر دینا بھی لازمی کیا گیا ہے۔ڈی جی سی اے نے طیارے (باقی صفحہ 8 پر)