لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں کو ہوئے تکالیف اور این آرسی کے نفاذ پر تکلیف جھیلنے والے لوگ 7 جون کو تھالی، کٹورا اور گلاس بجاکر حکومت کی دوہری پالیسی کا دیں منھ توڑ جواب: قاری صہیب

تاثیر اردو نیوز سروس،6؍جون، 2020

آر جے ڈی یوتھ کے ریاستی صدر نے بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کی درخواست پر لوگوں سے قدم سے قدم ملاکر ساتھ دینے کی کی اپیلمظفرپور:05/جون (اسلم رحمانی)بی جے پی کے ذریعہ 7 جون کو منعقد جشن کے طور پر ورچول ریلی دراصل غریب مزدور اور کسانوں کی بے عزتی ہے ، جس کی مخالفت حزب مخالف لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کی ہے، ایسے میں ہمیں ملک کو کو تباہی کے دہانی پر لےجانے والے برسر اقتدار حکومت کی دوہری پالیسیوں کو سمجھنا ہوگا اور وقت رہتے ہمیں غریب اور مزدور مخالف حکومت کو سبق سکھانا ہوگا اس کے لئے جس طرح غریبوں اور مزدوروں کے مسیحا تیجسوی یادو نے خدمت کی ہے اس سے ہر کوئ واقف ہے، مذکورہ باتیں آرجے ڈی کے ریاستی صدر قاری صہیب نے جاری پریس ریلیز کے ذریعہ کہیں-

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حکومت نے این آرسی اور سی اے اے قانون لاکر ملک میں رہ رہے خاص لوگوں کو اپنے ہی گھر میں اجنبی بنانے کی کوشش کی اور اس سیاہ قانون کو لاکر خاص طبقہ کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے لئے جو احتجاج پورے ملک میں کیا گیا اس کو سامنے رکھتے ہوئے ملک کے تمام باشندوں کو چاہیے کہ مزدوروں اور غریبوں کے مسیحا تیجسوی یادو کے ذریعہ کیئے درخواست پر ہم 7 جون کو 11 بجے اپنے اپنے گھروں کے باہر تھالی، کٹورا اور گلاس بجائیں  اور زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو اپلوڈ کریں تاکہ اس بات سے لوگ واقف ہوجائیں کہ ملک کی اکثریت برسر اقتدار حکومت کی غلط اور دوہری پالیسیوں کی مخالفت کررہی ہے-

انہوں نے کہا کہ کرونا بحران کے دوران جمہوری حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے طلباء اور نوجوانوں اور دانشوروں کی آواز کو دبانے اور ان کی گرفتاری کے بجائے مودی حکومت کو طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مزدوروں ، غریبوں اور عام لوگوں کو بچانے کے لئے طاقت کا استعمال کرنا چاہیے ، جو کرونا بحران اور لاک ڈاؤن سے تباہ اور مر رہے ہیں- آج بہار میں ڈبل انجن کی سرکار ہر محاذ پر ناکام ہے- نہ تو غریبوں کے ساتھ صحیح طریقے سے سرکار کے افسران برتاؤ کررہے ہیں اور نہیں مزدوروں کے کی فلاح کے لئے کوئ مثبت قدم اٹھایا جارہا ہے- انہوں نے کہا کہ تمام مزدود بھائ سفر کے دوران ہوئے پریشانیوں اور سرکاری کی دوہری نیتی سے سبق لیتے ہوئے آرجے ڈی کی مکمل حمایت کریں تاکہ مخالف لوگوں کو یہ بات سمجھ میں آجائے کے ڈبل انجن کی سرکار محض سبز باغ دکھاتی ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں بجائے مزدوروں کا ساتھ دینے اور انکے دکھ درد میں کام آنے کے جشن منارہی ہے جو اس حکومت کو اکھاڑ پھیکنے کا جشن ثابت ہوگا-