لوگوں نے سنجے سنگھ کو ضلعی ڈپٹی چیئرمین بننے پر دی مبارکباد ۔

تاثیر اردو نیوز سروس،5؍جون، 2020

 حاجی پور ویشالی۔: پارٹی کی نئی ضلع کمیٹی میں مہوا بلاک کے سنگھارا گاؤں کے رہائشی سنجے کمار سنگھ مننا کو علاقے کے لوگوں نے آر جے ڈی کے ضلع صدر بیدھناتھ سنگھ چندرونشی کی طرف سے پارٹی کے ضلعی نائب صدر نامزد کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے ۔ مذکورہ عہدے پر نامزد ہونے پر مسٹر سنگھ نے آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگتانند سنگھ ، اپوزیشن کے رہنما سابق نائب وزیر اعلی تیجشوی یادو ، سابق وزیر سہ مہوا کے ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو ، سابق وزیر شیو چندر رام ، ضلع صدر بیدھناتھ سنگھ چندرونشی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر میں تنظیم میں کام کرنے کا اعتماد کروں گا اور مجھے اتنی بڑی ذمہ داری سونپے جانے پر میں ایمانداری اور خلوص کے ساتھ اپنا فرض نبھاؤں گا ۔ نائب صدر بننے پر لگاتار سوشل میڈیا، واٹس ایپ کے ذریعے ان کو مبارکباد دینے والوں کو تانتا لگا رہا۔ مبارکباد دینے کے خواہشمند افراد میں سنگھارا نارتھ پنچایت کے سماجی کارکن و مکھیا شوہر  سروج سنگھ عرف لالہ ، پروفیسر دھرمیندر سنگھ ، صحافی سنیل کمار ، شیو ناتھ سنگھ ، وکی سنگھ ، اروند کمار جھا ، راجیو یادو کے علاوہ بھی بہت سے لوگوں کے نام مبارکبادی دینے والوں میں شامل ہیں۔