ماہنامہ بچوں کی دنیا جون کا خصوصی شمارہ کویڈ19 پر

Taasir Urdu News Network | Aurangabad (Maharashtra) on 25-June-2020

اورنگ آباد: ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے دفتر مرزا ورلڈ بک ہاؤس میں بچوں کی دنیا جون کے کویڈ19 پر شائع خصوصی شمارہ کا تعارف امان اللہ موتی والا اردو پرائمری و ہائی اسکول کے صدرمدرس خان جمیل احمد، علامہ شبلی اردو ہائی اسکول کے صدرمدرس محمد شرف الدین نظامی، سرسید کالج اورنگ آباد کے انچارچ عرفان سوداگر اور فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی ہاتھوں رونمائی عمل میں آئی. کرونا وائرس کے چلتے گزشتہ تین ماہ سے بچوں کی دنیا اورنگ آباد نہیں پہنچ پا رہا تھا. فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے کہا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع ماہنامہ بچوں کی دنیا کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے. یہ اردو دنیا کا سب سے زیادہ پڑھا جانے والا بچوں کا رسالہ ہے. مرزا ورلڈ بک ہاؤس اور ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی اردو رسائل و جرائد کی تاریخ 6 سال میں ماہنامہ بچوں کی دنیا کے 556800(پانچ لاکھ چھپن ہزار آٹھ سو) کاپیاں فروخت کر ایک عالمی ریکارڈ بنایا تھا. کرونا وائرس کے چلتے گزشتہ تین ماہ کے شمارہ اورنگ آباد شہر میں نہیں پہنچ پائے تھے اب ایک ساتھ مئی، جون، جولائی کے شمارے پہنچ گئے ہیں جس سے رسالہ قارئین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے خصوصاً طلباء کو ہر ماہ بڑی بے چینی سے بچوں کی دنیا کا انتظار رہتا ہے. واضح رہے کہ اورنگ آباد شہر میں اس مقبول ترین رسالہ کے بیس ہزار سے زائد قارئین ہیں. گھر کے سبھی چھوٹے بڑے بوڑھے شدت سے اس رسالہ کا انتظار کرتے ہیں.. اسکول بند ہونے کی وجہ سے فاؤنڈیشن نے یہ طے کیا ہے کہ گھر گھر رسالے پہنچایا جائے تاکہ طلباء کو ان کا پسندیدہ رسالہ مل جائے.