ماہی میں باقی ہے کرکٹ ، کوئی ان کی جگہ نہیں لے سکتا

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on 29-June-2020

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی گذشتہ ایک سال سے کرکٹ کے میدان میں نہیں اترے ہیں۔ ادھر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دھونی کا کیریئر اب ختم ہوگیا ہے۔ لیکن ٹیم انڈیا کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور کا کہنا ہے کہ دھونی کے پاس ابھی بھی بہت کرکٹ باقی ہے اور کوئی بھی کھلاڑی ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔وکرم راٹھور نے کہا کہ دھونی کی جگہ آج بھی کوئی نہیں لے سکتا۔ انہوں نے کہاکہ پنت کافی باصلاحیت ہے۔ ٹیم مینجمنٹ پنت کے ساتھ ہے ورنہ پنت ٹیم میں رہنے کے قابل نہیں ہے۔ لیکن دھونی نے جو کیا وہ حاصل کرنا آسان کام نہیں ہے۔ دھونی کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ پنت بعد میں میچ کا فاتح بن سکتا ہے۔ پنت کا آخری سال اچھا نہیں تھا۔ حالانکہ ٹیم کے کپتان اور کوچ تعاون کر رہے ہیں۔