ملک میں ایک دن میں 9887 کیس، ہندوستان چھٹے نمبر پہنچا

تاثیر اردو نیوز سروس،6؍جون، 2020

نئی دہلی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے سب سے زیادہ 9887 کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2.36 لاکھ ہوگئی ۔ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرممالک کی فہرست میں ہندوستان چھٹےمقام پر ہے۔اس عرصہ میں کورونا وائرس سے 294 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 6642 ہوگئی ہے۔ متاثرین کے معاملے میں ہندوستان اٹلی کو پیچھے چھوڑ کر دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ اٹلی میں 234531 افراد اس وبا سے متاثر ہیں جبکہ وہاں 33،774 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9887 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی تعداد 236657 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران مزید 294 افراد کی ہلاکتوں کےساتھ مجموعی تعداد 6642 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 115942 فعال کیسز ہیں جبکہ 114073 افراد اس وبا سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے ، جہاں اب تک 1،897،239 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1،09،042 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد برازیل (6.45 لاکھ) ، روس (4.50 لاکھ) ، برطانیہ (2.83 لاکھ) اور اسپین (2.41 لاکھ) اور ہندوستان (2.36 لاکھ) ہیں۔اس وبا سے ملک میں مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، متاثرین کی تعداد میں نسبتا کمی واقع ہوئی ہے اور 2436 نئے کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ 139 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے متاثرہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 80229 اور اس جان لیوا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2849 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ، ریاست میں 1475 افراد وبائی مرض سے شفایاب ہوچکے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 35156 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں متاثرین کی تعداد 28694 ہوگئی ہے اور 232 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ علاج کے بعد 15762 افراد کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ مہاراشٹر، دہلی اور تمل ناڈو میں کورونا وائرس کووڈ 19 کے 70235 فعال کیسز ہیں جو مجموعی کیسز کے 60.57 فیصد ہیں۔ہفتہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 9887 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2،36657 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وبا سے مجموعی طور پر 6،642 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 114،073صحیتاب ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد حسب ذیل ہے۔