نالندہ ضلع میں کورونامتاثرین میں اضافہ،کل تعداد 113؍ہوئی

تاثیر اردو نیوز سروس،4؍جون، 2020

بہارشریف(محمد دانش)نالندہ ضلع میں کورونا کے مریضوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسی کڑی میں آج دو شخص میں کورونا پوزیٹیو پائے جانے کے بعد اس کی تعداد بڑھ کر کل 113؍ہو گئی۔ آج پوزیٹیو پائے جانے والوں میں ایک مریض ہلسہ اور ایک سوہ سرائے کے کٹھل ٹولہ علاقہ کے ہیں۔کورونا پوزیٹیو پائے جانے کے بعد اس علاقہ میں دہشت کا ماحول قائم ہو گیا ہے۔ جس کے بعد اس علاقہ کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی نگر نگم کے ذریعہ وارڈ نمبر 4؍سنیٹائزیشن کیا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جس مریض میں کورونا پایا گیا ہے وہ پچھلے دو ماہ سے صدر اسپتال میں کھانا تقسیم کرنے کا کام کر رہا تھا۔ آج صبح آروگ سیتو ایپ کے ذریعہ پوزیٹیو شخص کی نشاندہی کی گئی۔ جسے علاج کے لئے این ایم سی ایچ بھیج دیا گیا۔ پولس انتظامیہ کے ذریعہ لوگوں سے احتیاط برتنے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔