پوکھر میںڈوبنے سے 9سالہ لڑکےکی موت

تاثیر اردو نیوز سروس،3؍جون، 2020

گوپال گنج :02جون (ارون مشرا)پھلوریا تھانے کے شری پور اوپی کے گاؤں سونہی گوپال پور میں دوستوں کے ساتھ پوکھر میں نہانے گئے نو سالہ نوجوان کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والا نوعمر سوہنی گوپال پور گاؤں کا رہائشی دلشاد احمد کا نو سالہ بیٹا فہد احمد بتایا جاتا ہے۔ فہد اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ گاؤں مادھومتھ کانٹھی گاؤں میں واقع پوکھر میں نہانے گیا تھا۔ جہاں وہ نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ فہد کے دوست نے اس کے بارے میں لواحقین کو اطلاع دی۔ اس وقت تک کافی دیر ہوچکی تھی۔ سونہی گوپال پور اور مادھومتھ کانٹھی دیہات کے سیکڑوں افراد نے فہد کو پوکھر سے نکالا اور علاج کے لئے مقامی مامرچھیادیوی ریفرل اسپتال پھلووریا لایا۔ حالت تشویشناک دیکھ کر ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے صدر اسپتال گوپال گنج ریفر کردیا۔ جہاں فیملی کے لوگ جلدی سے فہد کے ساتھ صدر اسپتال روانہ ہوگئے۔ لیکن راستے میں فہد کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع ملتے ہی کنبہ کے افراد میں چیخ وپکار مچ گئی۔ متوفی فہد احمد کے والد دلشاد احمد اپنے کنبہ کی دیکھ بھال کے لئے خلیجی ممالک میں کام کرتے ہیں۔ فہد چار بہنوں اور دو بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ فہد کی موت کی وجہ سے پورے گاؤں میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ گاؤں کے ایک سماجی کارکن نور عالم نے وہاں پہنچ کر کنبہ کو ہر ممکن مدد کرنے کے ساتھ ساتھ گھر والوں کو ہر ممکن مدد کی اور انہیں تسلی دی۔ بیٹے کی وفات پر والدہ ریاض النسا پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ فہد کےچاروں بہنیں اوربھائی کا رو رو کر برا حال ہے ۔