چین کے ساتھ پرتشدد تصادم پر راہل کا مرکز پرنشانہ

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on 19-June-2020

نئی دہلی : لداخ کے وادی گلوان میں 20 فوجیوں کی شہادت کے پس منظر میں جمعہ کو سابق صدر کانگریس راہل گاندھی نے دعوی کیا کہ حکومت چینی کے حملہ کرنے کے ارادے سے غافل تھی جس میں ہندوستانی فوجیوں کوقیمت ادا کرنی پڑی ۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے وزیر دفاع شریپڈ نائک کے ایک بیان سے متعلق خبر کا حولہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہوگئی ہے کہ وادی گوان میں چینی حملہ پہلے سے منصوبہ بند تھا۔ حکومت سو رہی تھی اور اس مسئلے سے انکار کیا ۔ ہمارے شہید فوجیوں کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑی۔کانگریس رہنما نے نائک کے بیان سے متعلق خبر کے مطابق وزیر نے کہا ہے کہ چین نے پہلے ہی ہندوستانی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور ہندوستانی سکیورٹی فورسز اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ مشرقی لداخ کے وادی گلوان میں پیر کی رات چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں ہندوستانی فوج کے ایک کرنل سمیت 20 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔