کجریوال کا مطالبہ: کووڈ کیئر سنٹر میںآرمی کے ڈاکٹر تعینات ہوں

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 24-June-2020

نئی دہلی: چیف منسٹر اروند کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کوجنوبی دہلی کے چھتر پور میں تعمیر کیے جارہے 10000 بستروں پر مشتمل کووڈ کیئر سنٹر کا معائنہ کرنے کے لیے ایک خط لکھاساتھ ہی ان سے سینٹر میں آئی ٹی بی پی اور فوج کے ڈاکٹروں اور نرسوں بھی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔اس سلسلے میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کجریوال کو ٹویٹر پر جواب دیا کہ اس کا فیصلہ تین دن پہلے ہی ہوچکا ہے۔ اور وزارت داخلہ نے دہلی میں رادھا سوامی بیاس میں 10000 بستر پر مشتمل کووڈ کیئر سنٹر کا کام آئی ٹی بی پی کو سونپ دیا گیا ہے۔سینٹرکا کام بہت تیزی سے جاری ہے اور اس کا ایک بڑا حصہ 26 جون تک شروع ہوگا۔ اس پر کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ ملک کی فوج، ڈاکٹر، سماجی ادارے، مرکزی حکومت اور دہلی حکومت سب دہلی کے لئے متحد ہوکر کام کررہے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ ہم سب مل کر کورونا کو شکست دیں گے۔ اس مشکل صورتحال میں دہلی حکومت اور دہلی کے عوام کی مدد کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔