یوپی: کانپور شیلٹرہوم کی مزید 9 لڑکیاں کورونا کی زد میں

Taasir Urdu News Network | Lakhnau (Uttar Pradesh)  on 29-June-2020

لکھنو: اترپردیش کے کانپور میں واقع ریاستی شیلٹر ہوم میں انتظامیہ کے کمی کا خمیازہ لڑکیوں کو اٹھانا پڑرہا ہے۔ شیلٹر ہوم کی 9 اور لڑکیوں کی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اس سے قبل شیلٹر ہوم کی 57 لڑکیاں کورونا مثبت پائی گئیں۔ اب کل متاثرہ افراد کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔اس معاملے میں ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر اجیت کمار کو معطل کردیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ آفیسر کو شیلٹر ہوم کے سلسلے میں غلط معلومات پھیلانے کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔شیلٹر ہوم میں لڑکیوں کے کورونا مثبت ہونے کے معاملے میں بڑی لاپراہی سامنے آئی ہے۔ دراصل ریاستی شیلٹر ہوم میں رہنے والی ایک لڑکی کا 15 جون کو ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ جس کی رپورٹ اس دن مثبت آئی تھی۔ 17 جون کو 33 دیگر رکی جانچ رپورٹ کورونا مثبت پایا گیا۔ لیکن شیلٹر ہوم انتظامیہ اور عملے نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان لڑکیوں کو فوری طور پر الگ نہیں کیا۔