پنجاب

دھمکیاں مجھے پنجاب اور ملک کے اتحاد وسالمیت کا تحفظ کرنے سے نہیں روک سکتیں: کیپٹن امریندر سنگھ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

تاثیر اردو نیوز نیٹ ورک،30؍جولائی2020

چندڈی گڑھ : غیر قانونی سرگرمیاں (انسداد) ایکٹ (یواے پی اے) کے تحت حال میں ہوئی گرفتاریوں پر سکھبیر بادل کی طرف سے دی گئی مبینہ دھمکی کا سخت جواب دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے کہا کہ وہ پنجاب اور ملک کے اتحاد وسالمیت کی حفاظت کے لیے قانون کے مطابق سبھی قدم اٹھائیں گے۔ اکالی دل کے سربراہ کی دھمکیاں انہیں لوگوں کی حفاظت کرنے کے راستے سے نہیں ہٹا سکتیں۔ کیپٹن نے کہا کہ اگر سکھبیر بادل کے دعوے کے مطابق یو اے پی اے کے تحت پنجاب پولس کی طرف سے غلط ڈھنگ سے گرفتار کرنے یا معاملہ درج کرنے سے متعلق کوئی خاص کیس ان کے دھیان میں ہے تو وہ غیر ضروری بیان بازی کی بجائے انہیں اس کی فہرست بھیج سکتے ہیں۔ کسی بھی بھی جھوٹا معاملہ درج کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور ادکالی دل کے سربراہ کو پنجابی نوجوانوں خاص کر سکھوں کو پنجاب پولس کے خلاف بھڑکاکر علیحدگی پسند طاقتوں کے ہاتھوں کٹھ پتلی بننے سے گریز کرنا چاہئے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper