اتر پردیش

شراب کو چوری چھپے جنگل میں رکھ کر فروخت کرتے دو لوگ گرفتار

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Deoband (Uttar Pradesh) on 07-July-2020

دیوبند : لاک ڈاؤن کے دوران انگریزی شراب کے ٹھیکے سے ہٹائے گئے شراب کے اسٹاک کو چوری چھپے جنگل میں رکھ کر فروخت کر رہے دو لوگوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ،بتایا جاتا ہے کہ پکڑے گئے دونوں ملزم شراب کے ٹھیکے پر سیلس مین کا کام کرتے ہیں ۔تفصیل کے مطابق مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے شہر کے مقبرا روڑ پر واقع ایک کھیت سے بڑی مقدار میں انگریزی شراب کا اسٹاک برآمد کیا ہے ،پولیس نے موقع سے دو لوگوں کو بھی حراست میں لیا ہے ،پکڑے گئے ملزم شراب کے ٹھیکے پر کام کرنے والے سیلس مین بتائے جا رہے ہیں ،پولیس ملزمان سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے پولیس کے مطابق پکڑے گئے ملزم سیلس مین راکیش ولد اوم پرکاش آگرہ اور پون علیگڑھ کے رہنے والے ہیں ،دونوں کے پاس سے 283پوے ،34ہاف اور24بوتلیں انگریزی شراب کی برآمد کی گئی ہیں ،بتایا جاتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بند شراب کے ٹھیکے سے شراب چوری کر مزکورہ لوگوں نے اسٹاک جمع کیا تھا جس کو جنگل میں رکھ کر فروخت کیا جا رہا تھا ،کارگزار کوتوالی انچارج سنجے سنگھ نے بتایا کہ ملزان کے خلاف آبکاری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر جیل بھیجنے کی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper