اتر پردیش

ماں انپورنا رسوئی کے ذمہ داران نے اساتذہ کو اعزاز دیکر انکی حوصلہ افضائی کی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Deoband (Uttar Pradesh) on 07-July-2020

دیوبند: لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی غریب و صرورت مند افراد کو دونوں وقت پکا کھانا مہیا کرانے والی تنظیم (ماں انپورنا رسوئی )کے ذریعہ شہر کے چنتا ہرن شیومندر میں کورونا مدت میں دن رات عوامی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو تنظیم کی جانب سے اعزاز دیکر انکی حوصلہ افضائی کی گئی۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے نجم احمد صدیقی نے کہا کہ انپورنا رسوئی نے لاک ڈاؤن کے دوران جو خدمات انجام دی ہیں ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔گزشتہ 25سالوں سے تعلیمی میدان میں اپنی اعلی خدمات اور گراں قدر صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے الحاج سید وجاہت شاہ نے کہا کہ کورونا مدت میںغریب ،مذدور و ضرورت مندوں کی جو خدمات انپورنا رسوئی نے کی ہے وہ قابل تعریف ہے ساتھ ہی رسوئی کی انچارج ریکھا شرمانے لاک ڈاؤن کے درمیان جو فلاحی کام کئے ہیں اس سے دوسروں کو سبق حاصل کرنا چاہئے۔معروف قلم کار عبداللہ عثمانی نے تنظیم کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہم لوگوں کے کام آ سکے عوامی خدمات کے کام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے ۔توصیف احمد ،خور شید احمد صدیقی اورپروگرام کی نظامت کو بخوبی انجام دینے والے صابر صدیقی نے کہا کہ کچھ ضرورت مند خاندان ایسے بھی ہیںجو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاسکتے ، اور نہ ہی کسی سے اپنے دردکوبیان کرسکتے ہیں۔انپورنا رسوئی کی انچارج و انکی تنظیم کے ارکان نے ایسے خاندانوں کی تلاش کر کے ان کی مدد کرنے کا جو کام کیا ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔آخیر میں تمام اساتذہ کو اعزاز سے نوازتے ہوئے ریکھا شرما نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے وقت جب لوگ اپنے گھروں میں قیدتھے ایسے میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اساتذہ نے بے خوف ہوکر اپنے کام کو انجام دیا اور آج بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ایسے وقت میں ان کی حوصلہ افضائی کرنا اور انکا استقبال کرنا ضروری ہے۔ اس موقع پر مہادیو سنگھ راجا وت ،راہل والمیکی ،نوشاد عرشی ،شاہ فیصل ،ڈاکٹر نویداوراسعد صدیقی وغیرہ موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper