Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 15-July-2020
نئی دہلی: ممبئی کورونا کے قہر کے ساتھ شدید بارش سے پریشان ہے ۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے پانی جمع ہوگیا ہے۔ گاڑیاں بند ہوگئی ہیں، سڑکیں ڈوب گئیں۔ لوگوں کو پانی میں جانا پڑتا ہے۔ مہاراشٹر کانگریس کے رہنما سنجے نروپم نے بارش کے لئے بی ایم سی کی تیاریوں کو نشانہ بنایا ہے۔سنجے نروپم نے ٹویٹ کیاکہ یہ وسطی ممبئی کا علاقہ ہے۔ کل سے ان علاقوں کی سڑکیں تیز بارش میں ڈوب گئی ہیں۔ کیوں کہ پانی بہنے کے راستے جام پڑے ہیں۔ بی ایم سی کوانہیں صاف کرانا تھا۔ وہ بھی بارش سے پہلے ہی۔ لیکن وہاں اقتدار میں بیٹھے لوگوںکمیشن کھانے کی فرصت ملے تب تو؟نچلے علاقوں میں موسلا دھار بارش نے سیلاب جیسی صورتحال پیدا کردی ہے۔ موسلا دھار بارش سے ٹریفک کی رفتار رک گئی ہے۔ بدترین حالت ہند ماتا علاقے کی ہے، سڑکوں پر گھٹنوںتک پانی بھر گیا ہے۔ لوگوں کو آنے جانے کے لیے کافی پریشانیوں کا سامنے کرنا پڑرہا ہے۔ آئی ایم ڈی نے مہاراشٹر کے ممبئی، تھانہ، پال گھر اور ساحلی اضلاع میں مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ممبئی میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو رائے گڑھ ، رتناگری، سندھودرگ کے ساتھ ساتھ مغربی مہاراشٹر کے پونے کے لئے ہے۔ کولہا پور، ستارہ، اورنگ آباد اور جالنہ کے لئے ایلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔