ہندستان

نشنک، رجیجو نے فٹ انڈیا مہم کے تحت طلبا سے بات چیت کی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

تاثیر اردو نیوز سروس،3؍جولائی، 2020

نئی دہلی، انسانی وسائل کو فروغ کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ اور کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر کرن رجیجو نے فٹ انڈیا مہم کے تحت منعقدہ ’فٹ ہے تو ہٹ ہے انڈیا‘ پروگرام میں جمعہ کو طلبا کے ساتھ آن لائن بات چیت کی۔ڈاکٹر نشنک نے کہاکہ ہندستانی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی فٹ انڈیا مہم سے بہت کم وقت میں بہت زیادہ لوگ جڑ چکے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر لوگوں نے اس مہم کو اپنی ذاتی زندگی میں شامل کرلیا ہے۔ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)نے بھی اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ اس مہم کے تحت فٹ انڈیا ایکٹیو ڈے پروگرام میں اسکول جانے والے بچوں کے لئے فٹنس سیشن کی ایک نئی سیریز شروع کرے گا۔ سی بی ایس ای کے 13,868اسکول مختلف فٹ انڈیا پروگرام میں حصہ لے چکے ہیں اور 11,682اسکولوں کو فٹ انڈیا فلیگ بھی مل چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وبا کے دور میں یہ نہایت ضروری ہے کہ ہم تمام فٹ رہیں اور طلبا کوفٹ رہنے کی ترغیب دیں کیونکہ فی الحال اس بیماری سے فٹ رہ کر ہی جنگ جیتی جاسکتی ہے۔ ایک فٹ انسان کی قوت مدافعت اسے ہر طرح کی بیماری سے دور رکھتی ہے۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ پورے ملک کے طلبا اپنی زندگی میں فٹنس اور صحت کو بھی شامل کریں گے۔ ایسا ہی ہمارے وزیراعظم کا خواب ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper